راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گولڑہ میں 60، بوکرہ میں 31، شمس آباد اور پیرودھائی میں 25، گوالمنڈی میں 22 جبکہ نیو کٹاریاں میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی، کٹاریاں پر پانی 22 فٹ سے تجاوز
ایم ڈی واسا کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 11 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر 6 فٹ ہے۔ نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں میں عملہ اور ہیوی مشینری موجود ہے، جبکہ اضافی عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں بارش کا پانچواں روز،
پیرودھائی سے ملحقہ بنگش کالونی کیساتھ نالہ لئی کی تازہ ترین صورتحال، pic.twitter.com/mECyqTQf4q
— ch shahid ajmal (@chshahidajmal1) August 21, 2026
موسمی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے اور نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:جڑواں شہروں میں طوفانی بارش، 13 افراد جاں بحق، نالہ لئی بپھر گیا
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے پری الرٹ جاری کرتے ہوئے نالے کے اطراف آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایات دی ہیں۔













