مچھر دانی میں ڈیوٹی، سیکیورٹی گارڈ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک سیکیورٹی گارڈ کی غیر معمولی انداز میں ڈیوٹی انجام دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے نہ صرف لوگوں کی توجہ حاصل کی بلکہ معاشرتی رویوں اور نچلے طبقے کے حالات پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملیریا کے مکمل خاتمے کی راہ ہموار، مچھروں کی مزاحمت توڑنے کا طریقہ دریافت

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارف سورج کمار بودھ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے، جس میں ایک سیکیورٹی گارڈ کو رات کی ڈیوٹی کے دوران کرسی پر بیٹھے مچھر دانی کے اندر اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک خاتون کی آواز بھی سنائی دیتی ہے جو گارڈ سے بات کر رہی ہوتی ہے جبکہ وہ مسلسل جاگتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہوتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے سوال اٹھایا کہ جب رہائشی افراد ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں آرام کر رہے ہوتے ہیں تو کیا سوسائٹی انتظامیہ اپنے سیکیورٹی گارڈز کے لیے ایک محفوظ اور آرام دہ جگہ فراہم نہیں کر سکتی؟ انہوں نے اس صورتحال کو ہمدردی کی کمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں غریب طبقے کے مسائل کے حوالے سے حساسیت کم ہوتی جا رہی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور ہزاروں صارفین نے اس پر ردعمل دیا۔ کچھ افراد نے اسے ’دل دہلا دینے والا منظر‘ قرار دیا جبکہ بعض نے اسے جدید دور کی ’خاموش استحصال‘ کی مثال کہا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’یہ ڈیوٹی نہیں بلکہ مجبوری ہے‘، جبکہ دوسرے نے لکھا کہ ’یہ منظر معاشرتی ناانصافی کی عکاسی کرتا ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور امریکا کے درمیان توانائی، منی لانڈرنگ اور سرمایہ کاری تعاون پر تبادلہ خیال

خطے میں کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی، پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سہ ملکی دورہ مکمل، ترکیہ سے پاکستان روانگی

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

سرفراز احمد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر، بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا بھی اعلان

ویڈیو

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی