نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر مصری وزیرخارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔
ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں پاکستان اور مصر کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش اور بوسنیا ہرزیگووینا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی رابطے مزید مضبوط رکھنے پر اتفاق کیا۔
On the sidelines of the #AntalyaDiplomacyForum, DPM/FM Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with Egypt’s Foreign Minister Badr Abdelatty.
They had a warm and cordial exchange, highlighting the strength of Pakistan–Egypt ties. Both sides also discussed evolving regional… pic.twitter.com/TxImyQ0vXp
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 18, 2026
اس سے قبل اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش اور بوسنیا ہرزیگووینا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے کردار پر بات چیت شامل تھی۔














