پاکستان اور سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک نے صومالی لینڈ میں اسرائیلی سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کا اقدام مسترد کردیا

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سمیت دیگر مسلم ممالک نے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، مصر، صومالیہ، سوڈان، لیبیا، بنگلہ دیش، الجزائر، سعودی عرب، فلسطین، ترکیہ، انڈونیشیا اور کویت کے وزرائے خارجہ نے اس اقدام کو صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ کسی بھی ایسے یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں جو ریاستوں کی وحدت کو نقصان پہنچائے یا ان کی خودمختاری پر ضرب لگائے۔

انہوں نے صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے ساتھ مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا بھی اظہار کیا، اور اس کے قانونی ریاستی اداروں کو صومالی عوام کی واحد نمائندگی قرار دیا۔

مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور افریقی یونین کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات افریقہ کے خطے میں عدم استحکام کو بڑھا سکتے ہیں، جس کے منفی اثرات علاقائی امن و سلامتی پر مرتب ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز