فیول سبسڈی اسکیم: سندھ میں ساڑھے 14 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگیاں کردی گئیں، وزیراعلیٰ کو بریفنگ

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ڈیٹا کی غلطیوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کی تاخیر قبول نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سبسڈی کے عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزرا شرجیل میمن اور مکیش چاولہ سمیت چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا پاکستان کو ایندھن سبسڈی ختم، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کا مشورہ

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں فیول سبسڈی اسکیم کے تحت 3 ہزار 976 گاڑیوں کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں جن کی مجموعی مالیت 14 کروڑ 67 لاکھ روپے بنتی ہے، جبکہ 5 ہزار سے زائد کیسز ڈیٹا میں غلطیوں کے باعث تصحیح کے مرحلے میں ہیں۔

وزیراعلیٰ نے تصدیقی عمل کو تیز کرنے اور 11 ہزار 980 اہل گاڑیوں کا مکمل ڈیٹا جلد از جلد مرتب کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے ٹرانسپورٹ اور ایکسائز محکموں کو وفاقی اداروں سے قریبی رابطہ رکھنے کا بھی کہا اور شناختی کارڈ، آئی بی این اور دیگر ڈیٹا کی غلطیوں کو فوری درست کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ٹرانسپورٹ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں موٹر رجسٹریشن، پی ٹی اے اور آر ٹی اے نظام کی خودکاری کا عمل جاری ہے۔

مراد علی شاہ نے ٹریفک اور موٹروے پولیس کے ساتھ نظام کے انضمام کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بغیر روٹ پرمٹ یا فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جبکہ رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے روٹ پرمٹ کو لازمی قرار دیا جائے۔ فیلڈ چیکنگ اور جرمانوں کے نظام کو بھی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی گئی۔

مزید پڑھیں: سبسڈی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اسحاق ڈار کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیاکہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطہ مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ سبسڈی شفاف اور بروقت مستحق افراد تک پہنچ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی