نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس، علاقائی صورتحال اور سفارتی اہداف کا جامع جائزہ

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور مستقبل کی بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف

اجلاس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت کے دیگر سینیئر حکام نے شرکت کی اور وزیر خارجہ کو حالیہ سفارتی پیشرفت پر بریفنگ دی، اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم نے ابھرتی ہوئی عالمی اور علاقائی صورتحال پر افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے کلیدی مقاصد کے حصول کے لیے بیوروکریسی کو محض روایتی طریقہ کار تک محدود رہنے کے بجائے فعال شمولیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سفارتی محاذ پر کامیابی کے لیے مقصد کی وضاحت، تزویراتی دور اندیشی اور نتائج پر مبنی حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی چینی سفیر سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

سینیٹر اسحاق ڈار نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام اہم سفارتی اہداف کے حصول کے لیے اسٹریٹجک وژن کو اپنایا جائے تاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مفادات کا بھرپور تحفظ کیا جاسکے۔

اجلاس میں آنے والے ہفتوں میں طے شدہ بین الاقوامی دوروں اور عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ وزارت خارجہ کے حکام نے نائب وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کا فعال کردار جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا