امریکا ایران کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، بیرسٹر گوہر

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے احتجاجی سیاست ترک نہیں کی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اس سے قبل بھی امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی سفارتکاری کی تعریف کر چکے ہیں، تاہم دیگر پی ٹی آئی رہنما قومی قیادت کو یہ کریڈٹ نہیں دینا چاہتے۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتکاری کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک بار پھر تنازع کے حل کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘