وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی مظفرآباد آمد، اختلافات کے باعث پی ٹی آئی بڑا جلسہ کرنے میں ناکام

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان کی اسٹریٹ موومنٹ کی کال کے تناظر میں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کیا جہاں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا، تاہم پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث کامیاب جلسہ منعقد نہ ہو سکا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پورے آزاد کشمیر میں جلسے کی تشہیر کے باوجود 1500 سے 2 ہزار افراد نے جلسے میں شرکت کی، الیکشن سے چند ماہ قبل اس شو کو کامیاب قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی، مردان کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پی ٹی آئی آزاد کشمیر اس وقت اندرونی سطح پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اور مختلف گروپس بن چکے ہیں، جس کے باعث آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں پارٹی کوئی ایک سیٹ بھی جیتنے کی پوزیشن میں نہیں، صرف صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی کو اپنے حلقے میں معمولی برتری حاصل ہے، لیکن اگر وہاں بھی مسلم لیگ ن کے تمام دھڑے متحد ہوگئے اور ٹکٹ میرٹ پر دیا گیا تو قیوم نیازی کا الیکشن جیتنا بھی مشکل ہو جائےگا۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے آزاد کشمیر کے آئندہ الیشکن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے، جسے پارٹی ایک گروپ نے مسترد کرتے ہوئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

سہیل آفریدی ہیلی کاپٹر پر مظفرآباد پہنچے

دوسروں کو کفایت شعاری کا درس دینے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی خود ہیلی کاپٹر پر مظفرآباد پہنچے، جہاں پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، پارلیمانی لیڈر خواجہ فاروق احمد سمیت دیگر مقامی قائدین نے بھی خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کشمیری عوام کی عمران خان کے ساتھ وابستگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں اور پختونوں کا رشتہ صدیوں پرانا ہے جو کبھی ٹوٹا ہے نہ ٹوٹے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ان کے مطابق عمران خان نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو جرات اور اصولی مؤقف کے ساتھ عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیے: لگتا ہے کے پی اسمبلی کا اگلا اجلاس مویشی منڈی میں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی کی پی ٹی آئی پر تنقید

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان کی جدوجہد کا مقصد آزادی، انصاف اور سب کے لیے یکساں حقوق کا حصول ہے کیونکہ یہ ملک عوام کا ہے اور عوام کو وہ تمام حقوق ملنے چاہییں جن کی ضمانت آئین پاکستان دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

اسٹیج پر موجود پی ٹی آئی رہنما آپس میں الجھ پڑے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے جلسے سے خطاب کے دوران مرکزی اسٹیج پر موجود رہنما آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے کو دھکے دیتے ہوئے نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

’جلسے میں 1500 سے 2 ہزار افراد شریک تھے‘

راجا خالد مظفرآباد کے سینیئر صحافی ہیں، انہوں نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے مظفرآباد جلسے کو کامیاب شو نہیں کہا جا سکتا کیوں تمام تر کوششوں کے باوجود 1500 سے 2 ہزار افراد جلسے میں شریک ہوئے۔

سینیئر صحافی نعیم چغتائی کے مطابق بھی پی ٹی آئی مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے میں ناکام رہی۔ ان کے مطابق بھی جلسے میں 1500 سے 2 ہزار افراد نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟