وی سیمینار: چین پاکستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے، احسن اقبال

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وی نیوز اور اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ’مشرق وسطیٰ میں جاری پیشرفت، پاکستان کے لیے سبق اور مواقع‘  کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کے شرکا نے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے جب کہ یورپی یونین و امریکا  سے بھی پاکستان کے مفادات  وابستہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ یا سعودی عرب، قطر اور سعودی عرب ایران کے مراسم بہتر ہوئے جس سے پاکستان کے لیے تبدیلیوں کے ساتھ مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے تاریخی اور مذہبی رشتے ہیں اور مشرق وسطیٰ پاکستان کا کاروباری دوست بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے 4پارٹنر ہیں جن میں چین پاکستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے، یورپی یونین، امریکا سے بھی پاکستان وابستہ ہے ،جی سی سی مرکز میں پاکستان کے 30لاکھ لوگ موجود ہیں۔

مشرق وسطیٰ تیزی سے چین کے ساتھ جارہا ہے، سعودی عرب ترکیہ، سعودی عرب قطر، سعودی عرب ایران کے مراسم بہتر ہوئے، معاشی طور پر یہ خطہ آگے بڑھ رہا ہے، ہمارے لیے تبدیلیوں کے ساتھ مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک پاکستان نے ایسے حالات میں سفر کیا کہ دہشتگردی کی جنگ چل رہی تھی، پاکستان کو 2013 کا خطرناک ترین ملک کہا جاتا تھا، انویسٹرز نہیں آرہے تھے، 2018 کے الیکشن میں ایک مصنوعی پارٹی کو لایا گیا۔

’ 2017 میں ہم نے نیشنل سینٹر فار ارٹیفیشل انٹیلیجنس بنایا، پاکستان آئی ٹی کے میدان میں بھی آگے جاسکتا ہے، زرعی اجناس پولٹری اور فشریز میں مواقع ملیں گے، مشرق وسطیٰ  کے ذریعے ہم زراعت میں آگے آئیں گے، اس وقت مڈل ایسٹ کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال کے مطابق اب دوسرے ممالک پاکستان سے رابطہ کرتے ہیں کہ سی پیک میں کس طرح وہ پاکستان کے ساتھ انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟