’میں بھی انسان ہوں‘، تصاویر پر تنقید کے بعد اداکارہ دنانیر مبین نے خاموشی توڑ دی

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر اپنی جلد سے متعلق مسائل کھل کر بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصاویر کے پیچھے ایک حقیقی انسان ہوتا ہے، اس لیے لوگوں کو تبصرہ کرتے وقت زیادہ مہربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ میں اپنی جلد پر ہونے والی ایکنی (مہاسوں) کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اس کیفیت سے پہلے، دوران اور بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ان کی جلد نے بہت کچھ برداشت کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)

دانانیر مبین کے مطابق تیز روشنیوں، روزانہ سنگھار، نامناسب علاج اور کم عمری میں ہارمونز کی تبدیلیوں کے باعث انہیں شدید جلدی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب ان کی جلد بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سماجی رابطوں پر نظر آنے والی ترمیم شدہ تصاویر جیسی نہیں لگتیں کیونکہ وہ بھی ایک انسان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن دنیا میں خاص طور پر اسپاٹ لائٹ میں موجود نوجوان خواتین کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اکثر صارفین یہ بھول جاتے ہیں کہ تصاویر کے پیچھے حقیقی لوگ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی سی مہربانی بہت دور تک جا سکتی ہے۔

معروف اداکارہ ہانیہ عامر ساتھی اداکارہ دنانیر مبین کی ایکنی مسائل پر حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ہانیہ عامر نے بغیر کسی تبصرے کے دنا نیر کی پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری