اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں جاری 3 روزہ تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے اڑھائی لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ ابوالقاسم تبلیغی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اجتماع کے دوران ملک میں امن، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد کے تبلیغی مرکز میں جاری 3 روزہ اجتماع میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں افراد شریک ہیں، جس کے دوران اڑھائی لاکھ سے زائد شرکاء کی آمد متوقع ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ ابوالقاسم تبلیغی مرکز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں رائیونڈ اور راولپنڈی تبلیغی مراکز کے اکابرین یوسف قریشی، عبد الرحمن قریشی اور نائب انچارج شوریٰ ڈاکٹر سلیم نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر داخلہ نے تبلیغی مرکز کے اکابرین سے ملاقات کی اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوران اجتماع ملتوی کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کے منتظمین نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جسے سراہا جاتا ہے۔

محسن نقوی نے اجتماع کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر بریفنگ بھی لی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماع کے لیے مؤثر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران مذاکرات، اسلام آباد میں ہونے والا تبلیغی جماعت کا اجتماع مؤخر

انہوں نے مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں تبلیغی اجتماع کے اکابرین کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ اجتماعات معاشرتی اصلاح اور اخوت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ تبلیغی اجتماع کے منتظمین کو پولیس لائنز میں خصوصی لیکچر کے لیے بھی مدعو کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔ اجتماع کا اختتام اتوار کی صبح خصوصی دعا کے ساتھ ہوگا۔

دورے کے موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

19ویں صدی میں چترال سے انگریز فوج کی جانب سے قبضے میں لیے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں ’قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے، صدر ٹرمپ

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری