مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عفت عمر نے اپنے مالی حالات اور ذاتی زندگی کے چیلنجز پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نہایت سادہ اور مشکل پس منظر سے اٹھ کر شوبز میں مقام بنایا۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک کمزور مالی حالات والے گھرانے سے تھا، تاہم اس کے باوجود انہیں اچھے تعلیمی ادارے میں پڑھنے کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں رنگت کی بنیاد پر بھی انہیں تنقید کا سامنا رہا کیونکہ ان کی گندمی رنگت کو قابلِ قبول نہیں سمجھا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ’اولاد کی ذمہ داری نہیں کہ وہ بڑھاپے میں آپ کا سہارا بنے‘، عفت عمر

عفت عمر کے مطابق یہی احساسِ کمتری اور حالات ان کے لیے محرک بنے اور انہوں نے ماڈلنگ کے شعبے میں قدم رکھا، جہاں ان کی کامیابی نے بہت سے لوگوں کو حیران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں یہ تصور عام نہیں تھا کہ گہری رنگت رکھنے والی لڑکی بھی ایک کامیاب ماڈل بن سکتی ہے۔

انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ شادی کے وقت بھی لوگوں نے ان کے رشتے کے بارے میں منفی قیاس آرائیاں کیں اور یہاں تک کہا گیا کہ یہ رشتہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گا، تاہم انہوں نے ان تمام باتوں کو غلط ثابت کیا۔

عفت عمر نے کہا کہ ان کی زندگی کا سفر آسان نہیں تھا، لیکن مسلسل محنت اور عزم کے ذریعے انہوں نے نہ صرف مشکلات کا سامنا کیا بلکہ ایک مضبوط مقام بھی حاصل کیا۔ ان کے مطابق ان کی کامیابی کچھ لوگوں کے لیے حیران کن تھی جبکہ بعض افراد اسے قبول نہیں کر سکے۔

یاد رہے کہ عفت عمر نے کمزور اسکرپٹس اور غیر معیاری کرداروں کے باعث ڈرامہ انڈسٹری سے وقتی وقفہ لے رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری