معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی عوام کی جانب سے پاک فوج کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی بڑی تعداد پاک فوج کے کردار، قربانیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے معرکۂ حق کو قومی اتحاد اور یکجہتی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کا ایک سال مکمل: ’پوری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا‘
صارفین نے مختلف پوسٹس اور تبصروں میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ یہ معرکہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ ’بنیانُ مرصوص‘ کو قومی یکجہتی اور مضبوط عزم کی مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ان ردعمل میں عوام نے پاک فوج کے کردار کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی سلامتی اور استحکام کے لیے اس کی خدمات کو قابلِ فخر قرار دیا ہے۔
وسیم عباسی نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دلیری کی تاریخ ہے۔ بیان مرصوص یعنی پوری قوم ایک سیسہ پلائی دیوار ہے اور دنیا نے یہ منظر کم ہی دیکھے ہونگے۔
"بیان مرصوص" یعنی پوری قوم ایک "سیسہ پلائی دیوار"۔۔ ُ" دنیا نے یہ منظر کم ہی دیکھے ہونگے ۔
دلیری کی تاریخ ۔۔ pic.twitter.com/9I1bsGyi8K— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 7, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ بنیان مرصوص کا جذبہ ہمیں سکھاتا ہے کہ اتحاد، ایمان اور حوصلے سے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
بنیان مرصوص کا جذبہ ہمیں سکھاتا ہے کہ اتحاد، ایمان اور حوصلے سے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے https://t.co/sUm83AhVKn
— Sugary🦋 (@il_jant) May 8, 2026
علی حسن نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص کے یہ مناظر ہمیشہ کیلئے یادگار بن چکے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں کا جذبہ ،جرات ،بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت پوری دنیا نے دیکھی کہ کیسے انہوں نے چند گھنٹوں میں 6 گنا بڑے دشمن کو دھول چٹا دی ۔
معرکہ حق بنیان المرصوص کے یہ مناظر ہمیشہ کیلئے یادگار بن چکے ہیں پاک فوج کے جوانوں کا جذبہ ،جرات ،بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت پوری دنیا نے دیکھی چند گھنٹوں میں 6 گنا بڑے دشمن کو دھول چٹا دی ۔#BunyanUmMarsoos#ہم_ہیں_بنیان_المرصوص#بنیان_المرصوص pic.twitter.com/XIRZCfX3z6
— A͟l͟i͟i͟i͟ⁱᴾⁱᵃⁿ (@_ialihassan) May 7, 2026
صابر محمود ہاشمی لکھتے ہیں کہ جہاں ہم معرکہ حق بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونےکی شاندار یادیں تازہ کر رہے ہیں وہیں دشمن کے زخم بھی تازہ کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم متحد ہو کر نہ صرف اپنی فوج کےساتھ کھڑی بلکہ اس جنگ کو خوب انجوائے کیا بہادری کی تاریخ رقم کرکےدشمن سے پوری دنیا کو حیران کردیا۔
جہاں ہم معرکہ حق بنیان المرصوص کا ایک سال مکمل ہونےکی شاندار یادیں تازہ کر رہے ہیں وہیں، دشمن کے زخم بھی تازہ کر رہے ہیں پاکستانی قوم متحد ہو کر نہ صرف اپنی فوج کےساتھ کھڑی بلکہ اس جنگ کو خوب انجوائے کیا بہادری کی تاریخ رقم کرکےدشمن سے پوری دنیا کو حیران کردیا۔#BunyanUmMarsoos pic.twitter.com/aKBGOxXjtq
— Sabir Mehmood Hashmi (@SabirMehmood26) May 7, 2026
اسد چوہدری لکھتے ہیں کہ معرکہ حق کا جشن پوری مسلم امہ کو منانا چاہیے۔ کیونکہ پاکستان نے خطے کو’بھارتی بدمعاشی‘ سے بچا لیا۔ پاکستان آج ان کا نیٹ سیکیورٹی پروائڈربن چکا ہے۔
"معرکہ حق"کا جشن پوری مسلم امہ کو منانا چاہیے۔کیونکہ
پاکستان آج ان کا
"نیٹ سیکیورٹی پروائڈر"بن چکا ہے۔
"معرکہ حق"
بنگلہ دیش سری لنکا،مالدیپ،
نیپال،برما،بھوٹان جیسے ممالک کو بھی منانا چاہیے کیونکہ پاکستان نے خطے کو"بھارتی بدمعاشی"سے بچا لیا۔"معرکہ حق"کی وجہ سے دنیا کا ہزاروں… pic.twitter.com/DPCRCVEEJD
— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) May 7, 2026
معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا دشمنانہ عزائم کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور پختہ عزم کے ساتھ دیا جائے گا۔ افواج کے مطابق معرکۂ حق کے دوران دشمن نے پاکستان کی عسکری قوت، تیاری اور فیصلہ کن صلاحیت کا عملی مشاہدہ کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کی صورت میں جواب پہلے سے زیادہ سخت، فوری اور مؤثر انداز میں دیا جائے گا جبکہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے افواجِ پاکستان ہر سطح پر مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہیں۔














