قومی اسمبلی: معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد منظور کرلی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرار داد ایوان میں پیش کی، جسے منظور کرلیا گیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا جس کا پاکستان نے دن کی روشنی میں جواب دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں پاکستان کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی، بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا لیکن پاکستان نے دن کی روشنی میں جواب دیا۔

انہوں نے کہاکہ پوری دنیا جان چکی ہے کہ پہلگام واقعہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہاکہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے دشمن کے 8 جہاز گرائے، جبکہ پاک بحریہ نے دشمن کو روک کر رکھا اور اسے آگے بڑھنے کی جرات نہیں ہوئی۔ پوری قوم اس موقع پر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے