سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

بدھ 12 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ مدرستہ الاسلام کراچی کی تاریخی اور قدیم درس گاہوں میں نمایاں مقام رکھتا ہے جس کی بنیاد یکم ستمبر 1885 کو معروف تعلیم دوست رہنما خان بہادر حسن علی آفندی نے سر سید احمد خان کی علی گڑھ تحریک سے متاثر ہو کر رکھی تھی۔

مزید پڑھیں: قومی ترانے کی دھن کے خالق احمد غلام علی چھاگلہ کی برسی

اس ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد برصغیر کے مسلمانوں کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی اور انگریزی تعلیم سے آراستہ کرنا تھا۔ وقت کے ساتھ یہ تاریخی درس گاہ ایک بڑے تعلیمی ادارے کی شکل اختیار کرتی گئی اور فروری 2012 میں اسے باقاعدہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا۔

سندھ مدرستہ الاسلام کا تحریک آزادی میں کردار

سندھ مدرستہ الاسلام نے تحریک آزادی پاکستان کے لیے قیادت فراہم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس ادارے نے مسلمانوں میں سیاسی شعور اجاگر کیا اور ایسے رہنما تیار کیے جنہوں نے پہلے بمبئی سے سندھ کی علیحدگی اور بعد ازاں قیامِ پاکستان کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔

نامور مسلم لیگی رہنما

قائدِ اعظم محمد علی جناح کے علاوہ تحریکِ پاکستان کے اہم رہنماؤں میں سر عبداللہ ہارون، سر غلام حسین ہدایت اللہ، سر شاہنواز بھٹو اور محمد ایوب کھوڑو بھی شامل تھے جو اسی ادارے کے فارغ التحصیل تھے۔

قائدِ اعظم اور سندھ مدرستہ الاسلام

قائدِ اعظم محمد علی جناح کا سندھ مدرستہ الاسلام سے گہرا قلبی اور جذباتی تعلق تھا۔ قائدِ اعظم نے 4 جولائی 1887 سے سنہ 1892 تک اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم کا ایک طویل حصہ اسی ادارے میں حاصل کیا۔

مزید پڑھیے: بلوچستان کے سروں میں پاکستان سے محبت کی گونج، جشنِ آزادی پر شاندار اظہار، وزیراعظم کا خراج تحسین

قائد اعظم خود کراچی آئے اور اس ادارے کو ہائی اسکول سے ڈگری کالج کا درجہ دینے کے لیے سندھ مدرسہ کالج کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جذباتی انداز میں فرمایا تھا کہ ’میں اس شاندار میدان کی ایک ایک انچ زمین سے واقف ہوں جہاں میں 55 سال پہلے بطور طالب علم کھیلا کرتا تھا‘۔

تاریخی وصیت (1939ء)

قائد اعظم نے بمبئی میں لکھی گئی اپنی وصیت میں اپنی ذاتی جائیداد کا ایک تہائی حصہ سندھ مدرستہ الاسلام کے نام کیا جبکہ باقی 2 حصے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج پشاور کے نام کیے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم آزادی کی تیاریاں جاری، عمارتوں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے