قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس و لائبریری کا اجلاس، پارلیمنٹ لاجز میں اضافی فیملی سوئٹس پر پیشرفت کا جائزہ

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس و لائبریری کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارلیمنٹ لاجز میں 104 اضافی فیملی سوئٹس کی تعمیر و تکمیل سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران فیملی سوئٹس کی تعمیر، تکمیل، انتظامی امور اور پارلیمنٹ لاجز کی دیکھ بھال سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سینیئر افسران نے کمیٹی کو جاری تعمیراتی کام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز میں زیرِ تعمیر 104 اضافی فیملی سوئٹس جون 2026 تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں عوامی وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے اور تعمیرات کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اراکینِ پارلیمنٹ کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی ان کی سرکاری ذمہ داریوں کی مؤثر انجام دہی کے لیے ضروری ہے۔

اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کے مؤثر انتظام اور بہتر دیکھ بھال پر بھی زور دیا گیا تاکہ رہائشیوں کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ کمیٹی اراکین نے انتظامی امور میں بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزید برآں ایم این اے ہاسٹل میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

کمیٹی نے رہائشیوں اور مہمانوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے اور نگرانی کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور تعمیرات، انتظامی امور اور سیکیورٹی کے تمام مراحل میں اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے۔

اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی نبیل احمد گبول، پیر فضل شاہ، محترمہ طاہرہ اورنگزیب، معین عامر پیرزادہ، محترمہ زینب محمود بلوچ، سیدہ آمنہ بتول اور محترمہ شائستہ پرویز ملک نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں