ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاکٹر انعم فاطمہ کو سول ایوارڈ ملنے پر پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈاکٹر انعم فاطمہ کو مسلسل ٹرول کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر تنقید سے پی ٹی آئی کا خواتین کے احترام کا بیانیہ صرف ان خواتین تک محدود نظر آتا ہے جو ان کے نظریے کی حامی ہیں۔ مدینہ منورہ میں 2022 میں مریم اورنگزیب کو مسجدِ نبوی میں ہراساں کرنے سے لے کر 2026 میں اسلام آباد میں ڈاکٹر انعم فاطمہ کی ڈیجیٹل لنچنگ تک، ایک ہی طرزِ عمل مسلسل سامنے آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معذرت کرلینے والوں کو ایک بار پھر خط کے ذریعے سول ایوارڈ لینے کی ترغیب

پی ٹی آئی کی جانب سے یہ طرز عمل اس بات کی عکاسی ہے کہ ریاست کی خدمت کرنے والی خواتین افسران، وزرا  اور صحافی اگر پی ٹی آئی کے سیاسی بیانیے سے ہم آہنگ نہ ہوں، تو انہیں منظم طریقے سے گالی گلوچ اور تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے، پی ٹی آئی ایک طرف خواتین کی بااختیاری کا دعویٰ کرتی ہے، تو دوسری طرف اپنی ٹرولنگ بریگیڈ کو مخالف خواتین کے خلاف کھڑا کردیتی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مریم اورنگزیب کو مسجدِ نبوی میں عبادت کے دوران ہراساں کیا گیا، جبکہ ڈاکٹر انعم فاطمہ کو محض ایک ایوارڈ وصول کرنے پر آن لائن ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ مسئلہ صرف سیاست کا نہیں بلکہ آزاد منش اور باصلاحیت خواتین کے خلاف عدم برداشت کا ہے، جو اب ایک مستقل سیاسی نمونہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اکادمی ادبیات پاکستان کے ادبی ایوارڈز 2024 کا اعلان، کمالِ فن ایوارڈ عطا الحق قاسمی کو مل گیا

کسی بھی قابل خاتون کو، جو پی ٹی آئی کے بیانیے سے باہر ہو، تضحیک کے لیے ‘آسان ہدف’ سمجھ لیا جاتا ہے۔ مدینہ میں جسمانی طور پر ہراساں کرنے سے لے کر اسلام آباد میں ڈیجیٹل بدتمیزی تک، یہ زہریلا رویہ اب ایک پہچان بن چکا ہے۔ خواتین کے احترام کا اصل امتحان ان خواتین کا احترام کرنا ہے جو آپ سے مختلف سیاسی رائے رکھتی ہوں۔

تحریک انصاف 2022 میں مسجدِ نبوی کے واقعے کے وقت بھی اس امتحان میں ناکام رہی تھی اور اب 2026 میں ڈاکٹر انعم فاطمہ پر حملوں کے ذریعے وہی تاریخ دہرائی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

فرانس: کروز شپ پر پیٹ کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، 1700 مسافر قرنطینہ

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز