روس اور پاکستان کے مشاورتی گروپ کا اجلاس، بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کا عزم

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشاورتی گروپ کا 16واں اجلاس 18 مئی کو ماسکو میں منعقد ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کی مشترکہ صدارت روس کے نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ریابکوف اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری طاہر حسین اندرابی نے کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بین الاقوامی سلامتی، عالمی استحکام، اسلحہ پر کنٹرول، تخفیفِ اسلحہ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق امور پر تفصیلی اور اعتماد پر مبنی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے بیشتر معاملات پر روس اور پاکستان کے مؤقف میں ہم آہنگی پائی گئی۔ دونوں ممالک نے متعلقہ بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون اور رابطوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

فریقین کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مشاورتی گروپ کا 17واں اجلاس آئندہ برس اسلام آباد میں منعقد کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟