حکومت پاکستان بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے، انہیں بااختیار بنانے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں: خطے میں امن کے لیے کردار، وزیراعظم کی فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر کی کاوشوں کی تعریف

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، منصوبہ بندی اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات پر چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر اور پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نے بلوچستان کی رخشان ڈویژن میں فرنٹیئر کور کی تعیناتی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے بلوچستان میں معدنیات کے تحفظ کے لیے ایک مربوط سیکیورٹی راہداری قائم ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ اس راہداری میں ایف سی کے اضافی ونگز، شاہراہوں پر سیکیورٹی چیک پوسٹس، سرویلنس گرڈ اور سرحدی پوسٹس شامل ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل خصوصاً معدنیات سے مالا مال ملک ہے، اور بلوچستان میں محفوظ ماحول فراہم کرنا ان منصوبوں پر کام کرنے والی مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں کے اعتماد کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے بلوچستان حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ میں تعیناتیوں کے لیے شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کی پاسداری کی کوششوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے کہاکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پولیس اور دیگر فورسز کی بہتر تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے، انہیں بااختیار بنانے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، جن میں تعلیمی مواقع میں اضافہ، فنی و پیشہ ورانہ تربیت، روزگار کے مواقع، اسپورٹس اور یوتھ پروگرامز، اسکالرشپس، ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ اور فیصلہ سازی میں شمولیت شامل ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ بلوچستان میں انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور مواصلات کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو بہتر سہولیات اور مساوی ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی اقدامات کی پیشرفت، گورننس میں بہتری، ڈیجیٹائزیشن، کیش لیس اکانومی کے اقدامات اور دیگر امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ادارے سرگرم عمل ہیں، جبکہ یوتھ اسکلز پروگرام اور دیگر فلاحی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

مزید بتایا گیا کہ نومبر 2024 سے اب تک بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ کینسر انسٹیٹیوٹ، ڈائیلاسز سینٹر، ٹراما سینٹر سمیت متعدد صحت کے منصوبے فعال ہو چکے ہیں جبکہ مزید پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بلوچستان میں اس وقت 99 فیصد اسکول کھلے ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شمسی توانائی کے منصوبے سے 15 ہزار سے زیادہ گھروں کو فائدہ پہنچا ہے جس کے نتیجے میں قریباً 105 ارب روپے کی بچت رپورٹ ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، خاتون حملہ آور گرفتار، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

اجلاس میں آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزرا خواجہ آصف، احسن اقبال، محسن نقوی، عطااللہ تارڑ، خالد مگسی، جام کمال خان، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم