خطے میں امن کے لیے کردار، وزیراعظم کی فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر کی کاوشوں کی تعریف

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششیں خطے میں دیرپا امن کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی، اور امن کے ذریعے خوشحالی کو فروغ ملے گا جبکہ بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی۔

اسلام آباد میں پاکستان علما کونسل کے زیرِ اہتمام منعقدہ چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام سراسر امن کا درس دیتا ہے اور درپیش مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جنگ کے خاتمے کے لیے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہتے ہیں، ایرانی سفیر

انہوں نے ایران اور امریکا کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنما پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد آئے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ بحران کے دوران قوم نے مسلکی اور فرقہ وارانہ اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد کا مظاہرہ کیا اور سیسہ پلائی دیوار بن گئی، یہ طرزِ عمل آئندہ بھی برقرار رکھا جائے گا۔

وزیرِاعظم نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امت میں اتفاق اور ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح قیامِ پاکستان کے وقت قوم متحد تھی، اسی جذبے کے ساتھ خطے میں امن کے لیے بھی یکسو ہے، اور پاکستان اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

انہوں نے علمائے کرام کو اتحادِ امت کے فروغ میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ حرمین شریفین کا دفاع پاکستانیوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون اسی عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امت میں تفرقہ پھیلانے والے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے۔

انہوں نے فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت نہیں مل جاتا، پاکستان ان کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: ایران جنگ بندی میں توسیع پر اپنی اور فیلڈ مارشل کی طرف سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ پشاور سے کراچی تک پوری قوم متحد ہے اور پیغمبرِ اسلام ﷺ کی حیاتِ مبارکہ مسلمانوں کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسطی ایشیا میں نایاب معدنیات پر امریکی اور یورپی سرگرمیوں پر روس کو تشویش

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

کانگو میں ایبولا وبا شدت اختیار کرگئی، عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی انتباہ

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا