حساس معلومات بیرون ملک فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، ملزمان گرفتار

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اہم شخصیات اور شہریوں کا حساس ڈیٹا بیرون ملک فروخت کرنے میں ملوث ایک گینگ کو جنوبی پنجاب سے گرفتار کرلیا، جبکہ متعدد افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی این سی سی آئی اے سید خرم علی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار گینگ اہم شخصیات اور شہریوں کی خفیہ معلومات چند ہزار روپے کے عوض بیرون ملک ایجنسیوں کو فروخت کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک چار افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سائبر کرائم سے ہوشیار: اسلام آباد پولیس نے جعلی لنکس اور ایپس کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

ڈی جی این سی سی آئی اے کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مختلف اداروں سے وابستہ بعض افراد بھی ڈیٹا لیک میں سہولت کاری کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا حساس ڈیٹا فروخت کیا گیا جو ملکی سلامتی اور اہم شخصیات کی سکیورٹی سے متعلق تھا۔

سید خرم علی نے کہا کہ شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ ڈیٹا لیک میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے اسٹیٹ بینک کے تعاون سے کراچی میں خصوصی کمیٹی قائم کر رکھی ہے، جس نے بینکنگ اور شناختی معلومات لیک کرنے والے مختلف گروہوں کی نشاندہی کی ہے۔ ان کے مطابق زیادہ تر معلومات وہ افراد لیک کرتے ہیں جنہیں اداروں کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے نے مزید کہا کہ سرکاری افسران سمیت تمام ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے، تاہم شہریوں میں سائبر سکیورٹی سے متعلق آگاہی پیدا کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ مومنہ اقبال کے ہراسانی کیس سے متعلق سوال پر سید خرم علی نے کہا کہ این سی سی آئی اے نے اس معاملے میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی اور جیسے ہی مومنہ اقبال لاہور پہنچیں، کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں