سائبر کرائم سے ہوشیار: اسلام آباد پولیس نے جعلی لنکس اور ایپس کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو سائبر حملوں اور آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے ‘سائبر تھریٹ الرٹ’ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی ای میلز، مشکوک لنکس اور غیر تصدیق شدہ موبائل ایپلی کیشنز سے دور رہیں تاکہ ان کا ذاتی اور مالی ڈیٹا محفوظ رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے گرد گھیرا تنگ

 اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق دھوکہ باز عناصر شہریوں کو گاڑی کے کاغذات کی میعاد ختم ہونے جیسے جعلی پیغامات بھیج کر جال میں پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں، جن میں دیے گئے مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے صارف کی حساس معلومات چوری ہونے کا شدید خطرہ ہوتا ہے۔

پولیس حکام نے شہریوں کو سخت تاکید کی ہے کہ ایس ایم ایس یا سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والے نامعلوم لنکس پر ہرگز کلک نہ کریں اور ہمیشہ آفیشل اسٹورز سے ہی ایپس ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس کے علاوہ اپنے سوشل میڈیا اور بینکنگ اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے مضبوط پاس ورڈز کا استعمال کریں اور اپنی نجی یا مالی تفصیلات کسی بھی غیر متعلقہ کال یا پیغام پر شیئر کرنے سے مکمل گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا ملزم گرفتار

اسلام آباد پولیس نے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی جائے تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اس آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو ڈیجیٹل دنیا میں ہونے والے جرائم سے باخبر رکھ کر انہیں مالی نقصان سے بچانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے روپے سستا ہو گیا؟

ناروے کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

’دل کرتا تھا خود کو زور سے ماروں‘، اکشے کمار نے کیریئر کا سب سے بڑا پچھتاوا بتادیا

ٹوئچ صارفین اب ایمیزون کو اے آئی ٹریننگ کے لیے اپنا مواد استعمال کرنے سے روک سکیں گے

یومِ آزادی قومی ذمہ داریوں اور ملکی ترقی کے عزم کی تجدید کا موقع ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا