آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے گاؤں بٹلی سے تعلق رکھنے والے سابق ٹیکسی ڈرائیور شوکت علی نے مانچسٹر کے 128 ویں لارڈ میئر کے طور پر حلف اٹھا لیا، جسے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں سیاسی، سماجی اور کمیونٹی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شوکت علی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا انتہائی یادگار اور جذباتی لمحہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے سی ایس ایس امتحان میں کشمیری خواتین کی شاندار کامیابی، مرد امیدوار پیچھے رہ گئے

شوکت علی نے بتایا کہ وہ 16 برس کی عمر میں بہتر مستقبل کی امید لے کر مانچسٹر منتقل ہوئے تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں، جس کے باعث وہ اس اہم موقع پر اپنی والدہ کی موجودگی سے محروم رہے۔

1965 میں پاکستان میں پیدا ہونے والے شوکت علی نے ابتدائی زندگی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری میں کام کیا، بعد ازاں فرنیچر کے کاروبار اور ایک چھوٹے فوڈ آؤٹ لیٹ سے بھی وابستہ رہے۔ انہوں نے کئی برس تک مانچسٹر میں بطور لائسنس یافتہ ٹیکسی ڈرائیور خدمات انجام دیں۔

اسی دوران انہوں نے شام کے اوقات میں انگریزی زبان سیکھی اور بعد میں سٹی کالج مانچسٹر سے آئی ٹی میں ڈپلومہ حاصل کیا، جس نے ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں نئی راہیں کھول دیں۔

یاد رہے کہ میرپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد برطانیہ اور یورپ کی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ میرپور کے علاقے سماہنی سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور کے بیٹے محمد یاسین برطانوی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہو چکے ہیں، جبکہ کئی کشمیری خواتین بھی سیاسی میدان میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان علما کونسل اور عالمی تنظیمِ تعظیمِ حرمین شریفین کی سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خواتین ہاکی کو دوبارہ فعال بنانے کا منصوبہ، نئی کھلاڑیوں کو عالمی میدان میں موقع مل گیا

خوراک خریدنے سے پہلے معلومات چیک کرنے والی ایپس واقعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں؟

کب اور کہاں سجے گا اسٹار کھلاڑیوں کا میلہ؟ پی سی بی کے دھماکے دار ٹورنامنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم