پاکستان میں گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے شمالی علاقوں میں 26 سے 31 مئی کے دوران گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں کے باعث ممکنہ خطرات سے خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

عرب نیوز کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے اور گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث شمالی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

ادارے نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کو سب سے زیادہ حساس قرار دیتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حکام کے مطابق شگر، سکردو، دیوسائی، ناران اور قراقرم ہائی وے سمیت متعدد اہم شاہراہیں متاثر ہو سکتی ہیں، جبکہ ہنزہ، دیامر، استور، نیلم ویلی اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے پہلے موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے سلال ڈیم کھول دیا، دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

ادارے کا کہنا ہے کہ 26 سے 31 مئی کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں، آندھی اور ممکنہ ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید خطرات لاحق ہیں اور ہر سال شدید بارشیں، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات بڑے پیمانے پر نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘