بنگلہ دیش میں سنہری بالوں والے نایاب سفید بھینسے کو، جسے اس کی شکل کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام دیا گیا تھا، عیدالاضحیٰ پر قربانی سے بچا لیا گیا۔ حکام نے عوامی دلچسپی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث آخری وقت میں مداخلت کی۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر سے حیران کن مشابہت، ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ نامی بھینسا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا
قریباً 700 کلوگرام وزنی اس بھینسے کو قربانی کے لیے فروخت کیا جا چکا تھا، تاہم بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ جانور کو ذبح نہ کیا جائے، خریدار کو رقم واپس کی جائے اور بھینسے کوبنگلہ دیش میوزیم منتقل کر دیا جائے۔
وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عوام کی بڑی تعداد اس بھینسے کو دیکھنے فارم پہنچنے لگی تھی، جس کے باعث سیکیورٹی خدشات پیدا ہوئے۔
A rare albino buffalo in Bangladesh — nicknamed ‘Donald Trump’ for its distinctive blond tuft — has been spared from the Eid al-Adha sacrifice after a last-minute government intervention, and relocated to the capital’s main zoo https://t.co/SZ9yH46eCh pic.twitter.com/rbVrYMA2Wy
— Reuters (@Reuters) May 28, 2026
فارم کے مالک ضیاءالدین مردھا نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نام ان کے چھوٹے بھائی نے رکھا کیونکہ بھینسے کے سنہری بال امریکی صدر ٹرمپ سے مشابہت رکھتے تھے۔
مزید پڑھیں: پشاور کی مویشی منڈی میں ‘ڈونلڈ ٹرمپ’ نامی بھینسے کی دھوم
انہوں نے کہا کہ یہ بھینسا غیر معمولی طور پر نرم مزاج ہے اور اس کی خصوصی دیکھ بھال کی جاتی ہے، جس میں بار بار خوراک دینا اور باقاعدگی سے نہلانا شامل ہے۔

بنگلہ دیش میں سفید یا البینو بھینسے انتہائی نایاب سمجھے جاتے ہیں کیونکہ وہاں زیادہ تر مویشی گہرے رنگ کے ہوتے ہیں۔ تاہم مبصرین کے مطابق اس جانور کی جان بچانے میں اس کے منفرد نام نے اہم کردار ادا کیا۔













