امریکی صدر سے حیران کن مشابہت، ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ نامی بھینسا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں عیدالاضحیٰ سے قبل ایک منفرد سفید بھینسا سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گیا، جسے اس کے سنہرے بالوں کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 700 کلوگرام وزنی اس البینو بھینسے کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد دارالحکومت ڈھاکا کے قریب واقع فارم کا رخ کر رہی ہے۔ لوگ اس منفرد جانور کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن قربانی کی طرف شہریوں کا بڑھتا رجحان، بکنگ کا طریقہ کار کیا ہے؟

بھینسے کے مالک نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی نے جانور کے سنہرے اور گھنے بالوں کو دیکھتے ہوئے اس کا نام ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ رکھا کیونکہ اس کے بال امریکی صدر کے مخصوص ہیئر اسٹائل سے مشابہت رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مئی بھر سوشل میڈیا صارفین، بچے اور شوقین افراد فارم پر آتے رہے تاکہ اس انوکھے بھینسے کو قریب سے دیکھ سکیں۔ بھینسے کی خاص دیکھ بھال کی جاتی ہے اور اسے دن میں چار مرتبہ نہلایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اس مرتبہ قربانی کے بیل اور بکروں کی قیمت کیا ہوگی؟

بھینسے کے مالک کا کہنا ہے کہ لوگوں کی غیر معمولی دلچسپی اور مسلسل رش کے باعث بھینسا دباؤ کا شکار ہو کر کچھ وزن کم کر چکا ہے جس کے بعد عوامی رسائی محدود کر دی گئی ہے۔ تاہم اس کے باوجود لوگ اب بھی فارم کے باہر جمع ہو کر اس کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کی قربانی کا افسوس ضرور ہوگا، لیکن قربانی دینا ہی عیدالاضحیٰ کی اصل روح ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کے مطابق البینو بھینسے انتہائی نایاب ہوتے ہیں اور ان میں میلانین کی کمی کے باعث ان کی جلد سفید یا گلابی رنگ کی دکھائی دیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں، اے آئی کے دور میں نئے خطرات سمجھیں

روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، 20 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ٹرمپ کے فیفا صدر سے رابطے پر امریکی فٹبالر کی سزا میں کمی، ورلڈ کپ میں سیاسی مداخلت کی ایک مثال

فیفا ورلڈ کپ 2026: آج 2 بڑے مقابلے، رونالڈو بمقابلہ یامال اور امریکا کا بیلجیئم سے سامنا

فیفا ورلڈ کپ 2026: میسی، ایمباپے اور ہالینڈ نے مل کر فٹبال کی 96 سالہ تاریخ بدل دی

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت