امریکا چین کے ساتھ مستحکم توازن کا خواہاں: جاپان، آسٹریلیا اور فلپائن کو پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایشیا میں چین کے ساتھ مستحکم توازن کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اچھا موقع ہے امریکا سے ایک بہتر ڈیل کرلیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا ایران کو مشورہ

انہوں نے شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے بیجنگ کی بڑھتی ہوئی عسکری صلاحیتوں پر تشویش کا اظہار کیا، تاہم اس کے باوجود نسبتاً محتاط اور متوازن مؤقف اختیار کیا۔

سنگاپور میں منعقدہ اس اہم سیکیورٹی فورم میں تقریباً 45 ممالک کے دفاعی حکام اور سیکیورٹی ماہرین شریک تھے۔

خطاب کے دوران ہیگستھ نے کہا کہ چین کی عسکری توسیع اور خطے سمیت دنیا بھر میں اس کی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ باعثِ تشویش ہے لیکن امریکا خطے میں غیر ضروری محاذ آرائی نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم آج اس خطے پر نظر ڈالتے ہیں تو چین کی تاریخی عسکری تعمیر اور اس کی فوجی سرگرمیوں کے پھیلاؤ پر بجا تشویش پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: فلمی ڈائیلاگ کو مقدس آیت بنانے پر امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ تنقید کی لپیٹ میں

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کا مقصد ایک حقیقی اور مستحکم توازن برقرار رکھنا ہے جو امریکا اور اس کے اتحادیوں دونوں کے مفاد میں ہو۔

مبصرین کے مطابق پیٹ ہیگستھ کے حالیہ ریمارکس گزشتہ برس کے شنگریلا ڈائیلاگ میں ان کے سخت مؤقف سے مختلف ہیں جب انہوں نے چین کو ایک فوری سیکیورٹی خطرہ قرار دیتے ہوئے زیادہ جارحانہ انداز اپنایا تھا۔

ہیگستھ نے واشنگٹن کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکا بیجنگ کے ساتھ احترام اور نیک نیتی کے ساتھ رابطہ رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون مسلسل دوسرے سال بھی کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے تاہم امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ان سے ملاقات ہوگی۔

امریکی وزیر دفاع نے انڈو پیسیفک خطے میں امریکا کے اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں۔

مزید پڑھیں: پینٹاگون کے اعدادوشمار: ایران کے خلاف جنگ میں امریکا نے کتنے ارب ڈالر صرف کردیے، کیا اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ کم پڑگیا؟

انہوں نے جنوبی کوریا، جاپان، آسٹریلیا اور فلپائن کی دفاعی کوششوں کو سراہتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ ممالک جو ضرورت سے زیادہ امریکی سیکیورٹی ضمانتوں پر انحصار کرتے ہیں انہیں امریکا کی پالیسی میں تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں