استحکام پاکستان پارٹی کی آزادکشمیر میں رجسٹریشن ، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نےاستحکام پاکستان پارٹی کی آزادکشمیر میں رجسٹریشن کرلی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ 2020 کی دفعہ 128 کی ذیلی دفعہ (3) کے ذریعے حاصل کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اور 05.10.2023 کو آزاد جموں و کشمیر کی معزز ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وحید اشرف ممبر میونسپل کارپوریشن اور دیگر ممبران کی درخواست منظور کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی مفاد کو ہر قسم کی بیرونی وابستگی پر مقدم رکھا جائے، استحکام پاکستان کنونشن

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن سیکشن 128 (2) کے تحت ضروریات کو پورا کرنے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کو بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کی تصدیق دی جاتی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی پرائیویٹ سیکرٹریز چیف الیکشن کمشنر، ممبر الیکشن کمیشن،ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کو ارسال کی گئی ہے

یاد رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کے سابق الیکشن میں جہانگیر خان ترین، عبدالعلیم خان اور دیگر نے قائم کی تھی لیکن الیکشن میں خاطرخواہ کامیابی نہ ملنے پر جہانگیر ترین سے سیاست سےعلیحدگی اختیار کر لی تھی اور وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان اس وقت استحکام پاکستان پارٹی کے صدر ہیں۔

کچھ عرصہ قبل آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویرالیاس خان بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے تھے لیکن بعد میں علیحدگی اختیار کرکے وہ اب پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان کے الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی نے سابق وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان سمیت اپنے 9امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں جبکہ آزادکشمیرمیں بھی کچھ لوگوں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا