پاکستان ہائی کمیشن نے بھارت سے تعلق رکھنے والے 737 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں تاکہ وہ پاکستان میں منعقد ہونے والی گرو ارجن دیو جی کی سالانہ تقریبات میں شرکت کر سکیں۔
The Pakistan High Commission in New Delhi has issued 737 visas to pilgrims from India to participate in the annual festival scheduled on the eve of Martyrdom Day of Guru Arjun Dev Ji to be held in Pakistan from 10-19 June 2026.@ForeignOfficePk
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) June 8, 2026
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق یہ مذہبی تقریبات 10 سے 19 جون 2026 تک پاکستان میں منعقد ہوں گی، جن میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری مختلف مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے۔
پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق ویزوں کا اجرا مذہبی سیاحت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کے تحت کیا گیا ہے، تاکہ سکھ برادری اپنے مذہبی فرائض اور رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان کا سفر کر سکے۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی سکھ یاتریوں کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھی ویزے جاری کیے جاتے ہیں، اور ان کی بھرپور مہمان نوازی کی جاتی ہے۔














