نواز شریف کے ساتھ کی گئی زیادتی کا مداوا ہونا چاہیے: جاوید لطیف

اتوار 11 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں تو سہولت کار یا خود کش جیکٹ بنانے والے کس طرح بچ سکتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ کو ایک ماہ گزر گیا ہے اس عرصہ میں ریاست نے کیا کھویا اور اداروں نے کیا سیکھا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بمبار جیکٹ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے پہنی۔ 3 اداروں کی طرف سے مجسمہ بنایا گیا اور اس کی شاخیں عالمی قوتیں سے ملتی ہیں قوم کو اس کے ثبوت دکھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ 2017 میں زیادتی ہوئی اور پانامہ پر سزا دی گئی۔ ایسا کرنا قومی کے ساتھ زیادتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی کی گئی اس کا مداوا ہونا چاہیے اور پاکستان میں وقت پر عام انتخابات ہونے چاہییں۔ اداروں کے کردار معافی مانگیں اور نواز شریف کو ریڈ کارپٹ بچھا کر بلایا جائے۔ ادارے کے حاضر سروس بتائیں کہ ملکی معیشت و سی پیک کو کمزور کرنے کے لیے کس کی سہولت کاری کی۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ دار واشنگ مشین میں صاف نہیں ہو سکتے۔ اگر ان کرداروں کو صاف کیا گیا تو کل اس سے بھی بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کچھ لوگ وفاداری تبدیل کر کے کسی دوسری جماعت میں شامل ہو جائیں گے تو ایسے ملک نہیں چلے گا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں جو لوگ شامل ہوئے ہیں وہ عمران خان کے حوالے سے سچ قوم کو بتائیں۔ اگر سچ نہیں بولیں گے تو انگلی اٹھے گی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ میں ملوث ڈاکٹر یاسمین راشد، پرویز الٰہی کو ثبوتوں کے باوجود چھوڑا جائے گا تو عدلیہ سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ عدل کے نظام سے انہیں سہولت ملتی رہے گی تو عدلیہ پر اعتماد کون کرے گا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ اب چھوٹے چھوٹے گروپ بنانے سے پاکستان نہیں چلے گا۔ مسلم لیگ ن اپنے پلیٹ فارم سے شیر کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے گی۔ لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے لیکن نواز شریف کو موقع کیوں نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کہا گیا کہ ن لیگ کو پھانسی پر لٹکا دو۔ آج ارشد شریف کا قتل ہونے پر ان کی ماں کی آواز کیوں سنائی نہیں دیتی۔ قتل کرنے والا معروف ہو یا کچے کا ڈاکو ہو سزا ایک جیسی ہونی چاہیے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ تمام اداروں کے لوگوں سے اپیل ہے کہ پاکستان پر رحم کریں۔ حقیقت سے پردہ اٹھائیں۔ اگر مجھے پھانسی لگتی ہے تو لگا دیں لیکن ملک کو چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کسی صورت نہیں کررہی۔ آئین و قانون کی بالادستی ہمارا منشور تھا اور ہے۔ اداروں کے لوگ آئین سے ماورا قدم اٹھاتے ہیں تو ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟