آسام میں بھارتی ایئر فورس کے طیارے کو حادثے کے پیچھے تخریب کاری کا شبہ

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست آسام کے جورہاٹ ایئر فورس اسٹیشن پر بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے پیچھے تخریب کاری کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (انڈیپنڈنٹ) پر شبہ ہے کہ اس نے عملے سے منسلک ایک فرد کے ذریعے اے این-32 طیارے میں دھماکا خیز مواد نصب کرایا۔

لینڈنگ کے مرحلے کے دوران دھماکا ہونے سے طیارے میں سوار 7 فوجی اہلکار اور عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگئے، جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (انڈیپنڈنٹ) آسام میں سرگرم واحد بڑا باغی تنظیمی گروپ سمجھا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارہ معمول کے مطابق لینڈنگ کی کارروائی انجام دے رہا تھا، کہ ایئربیس کے احاطے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی، جائے وقوعہ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

اے این-32 ایک 2 انجنوں والا ٹربو پروپ فوجی نقل و حمل کا طیارہ ہے جسے سابق سوویت یونین کے دور میں تیار کیا گیا تھا۔ یہ طیارہ کئی دہائیوں سے ہندوستانی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کا اہم حصہ رہا ہے۔ اسے فوجیوں کی نقل و حرکت، رسد اور امدادی سامان کی ترسیل، فضائی سپلائی اور پیرا ٹروپرز کو اتارنے جیسے مختلف فوجی کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ: دنیا کے قریباً تمام بچے ماحولیاتی آفات کی زد میں، یونیسف

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ