امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور معاملات طے پانے سے متعلق سامنے آنے والی حالیہ خبروں نے خطے بھر میں کاروباری حلقوں میں امید کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ مکمل طور پر طے پا جاتا ہے اور ایران پر عائد بعض بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی آتی ہے تو اس کے مثبت اثرات نہ صرف عالمی معیشت بلکہ پاکستان، خصوصاً بلوچستان کی سرحدی تجارت پر بھی مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے پر اتفاق، معاہدہ امریکا کی جانب سے مکمل ہو چکا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

گزشتہ عرصے کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان تناؤ کے باعث خطے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی تھی جس سے تجارت، سرمایہ کاری اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی متاثر ہوئی۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ فدا حسین نے کہاکہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی خبریں عالمی معیشت کے استحکام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار سمجھوتہ طے پا جاتا ہے تو بلوچستان اور پاکستان میں کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

فدا حسین کے مطابق جنگ سے قبل ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی تجارت کا حجم قریباً 10 ارب ڈالر تھا، تاہم اگر ایران پر عائد عالمی پابندیوں میں نرمی یا خاتمہ کیا جاتا ہے تو یہ حجم 20 سے 30 ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ کشیدگی کے دوران بلوچستان کا کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار رہا کیونکہ صوبے کی بڑی تجارتی سرگرمیاں ایرانی سرحد سے منسلک ہیں۔ ان کے بقول ایرانی بیکری آئٹمز، تعمیراتی سامان، خشک مصالحہ جات اور ڈرائی فروٹس کی قلت پیدا ہوگئی تھی جس کے باعث قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب سرحدی تجارت سے وابستہ کاروباری شخصیت داؤد پراچہ نے کہاکہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث سب سے زیادہ نقصان چھوٹے تاجروں کو اٹھانا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی مصنوعات کی درآمد متاثر ہونے کے باعث متعدد اشیا کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، طلب زیادہ اور رسد کم ہونے کے باعث مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی۔

داؤد پراچہ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی خبر کاروباری برادری کے لیے اطمینان بخش ہے کیونکہ اس سے سرحدی تجارت بحال ہوگی اور مارکیٹ میں اشیا کی فراہمی بہتر ہونے کے ساتھ قیمتوں میں بھی استحکام آئےگا۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا معاہدہ: ایلومینیم کی قیمتیں 2 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری خطے کے لیے معاشی طور پر ایک مثبت پیشرفت ثابت ہو سکتی ہے۔ بلوچستان، جو پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی رابطوں کا اہم مرکز ہے، اس سے براہ راست فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سرحدی تجارت میں اضافے سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں بحال ہوں گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ