ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بابر اعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والی قومی ویمنز ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اپیل کی ہے۔

بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاکہ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ہماری نیک خواہشات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قومی پرچم اب ان کھلاڑیوں کے ہاتھ میں ہے اور پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں، وہ میدان میں اتریں اور اپنی بہترین کارکردگی سے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کریں۔

قومی بیٹر نے اس موقع پر یہ بھی کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی کرکٹرز کی بھرپور حمایت کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ویمنز ٹیم آج اپنے مہم کا آغاز روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔

پاکستان ٹیم کی فاطمہ ثنا کی زیرِ قیادت گرین شرٹس روایتی حریف کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے کے لیے مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بڑا میچ برمنگھم کے تاریخی اسٹیڈیم ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل پاکستانی کیمپ سے ایک پریشان کن خبر سامنے آئی جب قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نیٹ پریکٹس کے دوران دائیں گھٹنے پر گیند لگنے سے انجری (چوٹ) کا شکار ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز بیٹنگ سیشن کے دوران عائشہ ظفر نے ایک سیدھا شاٹ کھیلا، جس پر بالنگ کے بعد فالو تھرو (شاٹ کے بعد ایکشن مکمل کرنے کا عمل) کے دوران گیند تیز رفتاری سے فاطمہ ثنا کے گھٹنے سے جا ٹکرائی۔

تاہم، نوجوان کپتان نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے اس واقعے کو معمولی قرار دیا اور مداحوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں اور میچ کے لیے دستیاب ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم ایکشن کمیٹی احتجاج چھوڑ کر جانے والوں کو دھمکانے لگی، پولیس نے بڑا اعلان کردیا

کھیل میں بھی سیاست، ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

ڈراما سیریل’ڈاکٹر بہو‘ کیوں مشہور ہو رہا ہے؟، ہدایتکار مہرین جبار نے وجہ بتادی

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کفایت شعاری مہم کے تحت نئی پابندیاں، وفاقی وزرا کا پیٹرول کوٹہ نصف کردیا گیا، اعظم نذیرتارڑ

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں