فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ابتدائی مقابلوں میں کئی مضبوط اور فیورٹ ٹیمیں مکمل کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہیں، جس کے باعث مختلف گروپس میں مقابلہ مزید دلچسپ اور غیر یقینی صورت اختیار کر گیا ہے۔
یوراگوئے، ایران اور بیلجیئم کو اپنے افتتاحی میچوں میں ڈراز پر اکتفا کرنا پڑا جبکہ ان کے نسبتاً کمزور سمجھے جانے والے حریفوں نے شاندار مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔
گروپ ایچ میں یوراگوئے کو سعودی عرب کے خلاف سخت امتحان کا سامنا کرنا پڑا، سعودی ٹیم نے 41ویں منٹ میں عبدالإلہ العمری کے گول کی بدولت برتری حاصل کرکے ایک اور بڑا اپ سیٹ کرنے کی امید جگا دی تھی۔
FOR HISTORY!!!!! A clip for history!!!!!!!!
Saudi Arabia's 🇸🇦 first goal entirely through Abdulillah Al-Omairi in the Uruguay 🇺🇾@A15qehhhhh pic.twitter.com/8IroxxCgrp
— ME24 – Middle East 24 (@MiddleEast_24) June 15, 2026
تاہم میکسی آراوخو نے میچ ختم ہونے سے 10 منٹ قبل گول کرکے یوراگوئے کو 1-1 سے برابر کردیا۔
یوراگوئے کے کوچ مارسيلو بیلسا نے نتیجے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کو یہ میچ جیتنا چاہیے تھا جبکہ سعودی کوچ جورجیوس دونیس نے مضبوط حریف کے خلاف حاصل ہونے والے ایک پوائنٹ کو مثبت نتیجہ قرار دیا۔
گروپ جی میں بھی ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان دلچسپ مقابلہ 2-2 سے برابر رہا۔،ایران کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن 7ویں منٹ میں ایلیجا جسٹ کے گول نے نیوزی لینڈ کو برتری دلادی۔
IRAN SCORE AGAIN!!!
Iran 2-2 New Zealand
Mohammad Mohebi scores equaliser pic.twitter.com/obHEO1ETbS
— Sulaiman Ahmed (@ShaykhSulaiman) June 16, 2026
رامین رضائیان نے ایران کے لیے پہلا گول کرکے مقابلہ برابر کیا، تاہم دوسرے ہاف میں ایک بار پھر ایلیجا جسٹ نے نیوزی لینڈ کو آگے کردیا۔
ایران نے جلد ہی جواب دیتے ہوئے محمد محبی کے گول کی بدولت اسکور 2-2 کردیا، دونوں ٹیموں نے آخری لمحات میں فیصلہ کن گول کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکیں۔
اسی گروپ کے دوسرے میچ میں مصر اور بیلجیئم نے بھی ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا، مصر نے 19ویں منٹ میں امام عاشور کے خوبصورت گول کی بدولت برتری حاصل کرلی اور طویل عرصے تک اس برتری کا دفاع بھی کیا۔
EMAM ASHOUR 19’
Belgium 🇧🇪 0 : 1 🇪🇬 Egypt pic.twitter.com/hLc7ShnjE8
— World Cup Arena (@WC2026Arena) June 15, 2026
لیکن دوسرے ہاف میں بیلجیئم کے کوچ روڈی گارشیا نے رومیلو لوکاکو کو میدان میں اتارا جس کے بعد میچ کا رخ بدل گیا۔
اگرچہ لوکاکو خود گول نہ کرسکے، تاہم ان کی موجودگی نے مصری دفاع پر دباؤ بڑھایا اور ایک اون گول کے ذریعے بیلجیئم نے مقابلہ 1-1 سے برابر کرکے قیمتی پوائنٹ حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ گروپ ایچ کے ایک اور میچ میں اسپین اور کیپ وردے کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوا تھا۔
دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول کرنے میں ناکام رہیں، جس کے بعد میچ ڈرا قرار دے دیا گیا اور دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔
🇨🇻 Cape Verde's 40 years old goalkeeper, VOZINHA against Spain.🔥👏🏻 pic.twitter.com/ruZO8Dx4J0
— Georgia✿ (@minwooshi8) June 15, 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں یورپی چیمپیئن اسپین کو اس وقت غیر متوقع دھچکا لگا جب ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کرنے والی چھوٹی افریقی ٹیم کیپ وردے نے اسے بغیر کسی گول کے برابر کردیا۔
ان نتائج کے بعد گروپ جی میں ایران، نیوزی لینڈ، بیلجیئم اور مصر سب ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ برابر ہیں، جبکہ گروپ ایچ میں سعودی عرب نے یوراگوئے کو روک کر ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی اپنی امیدوں کو تقویت دی ہے۔
ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں نے واضح کردیا ہے کہ اس بار نسبتاً کمزور سمجھی جانے والی ٹیمیں بھی بڑے حریفوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔














