امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی سے طے پانے والے اہم سفارتی معاہدے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دونوں ممالک نے دستخط کر دیے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ثالث اس تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
اس پیش رفت کو خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی سطح پر ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس سے مستقبل میں مزید استحکام اور امن کی راہیں کھلنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
Islamabad :18 June 2026.
Prime Minister of Pakistan Muhammad Shehbaz Sharif signed the Islamabad Memorandum of Understanding (Islamabad MoU)، as mediator.
The Islamabad MOU has been signed by President of USA Donald J. Trump and Iranian President Masoud Pezeshkian. pic.twitter.com/M0LKK9XoK8
— Prime Minister's Office (@PakPMO) June 18, 2026
اس موقع پر سوشل میڈیا پر پاکستان کے کردار کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ صارفین اس اقدام کو پاکستان کی سفارتی بصیرت، مؤثر خارجہ پالیسی اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے اس کی مسلسل کوششوں کا واضح ثبوت قرار دے رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا اور ایران دونوں نے کچھ کھونے کے بجائے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ اس تاریخی معاہدے کو ممکن بنانے اور دنیا کو ایک بڑی تباہی سے بچانے میں پاکستان کی قیادت کا کردار انتہائی اہم ہے جو کہ ستائش کے لائق ہے۔
معاھدے کی کلاز 6، 7 اور 8 مشرق وسطیٰ اور عالمی سیاست کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس مفاہمت کی یادداشت (MoU) کا مرکزی نقطہ ایران کی تعمیر نو کے لیے 300 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے، جس کے بدلے ایران اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرے گا۔ ایران کی مزاحمت قابلِ تعریف ہے؛ ایک طاقتور…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 18, 2026
ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔ دنیا کی تاریخ اب اس ذکر کے بغیر ادھوری رہے گی کہ پاکستان نے دنیا میں یقینی تیسری جنگ عظیم کو روکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی کامیابی ہے اور آنے والے وقت میں اس کے فوائد ہر ایک پاکستانی کو حاصل ہوں گے۔
پاکستان نے ناممکن کو ممکن کردکھایا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران امن معاہدے پر دستخط کروالئے ۔
دنیا کی تاریخ اب اس زکر کے بغیر ادھوری رہے گی کہ پاکستان نے دنیا میں یقینی تیسری جنگ عظیم کو روکا ۔
کچھ ممالک نے پوری کوشش کی تھی کہ ایران کیساتھ یہ معاہدہ نہ ہوسکے لیکن… pic.twitter.com/rc7Qf03oT9
— Markhor 🇵🇰 (@Markhorr313) June 18, 2026
آمنہ نامی صارف نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا اسلام آباد میں معاہدے پر متفق ہونا اور دستخط کرنا پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت اور مستحکم ساکھ کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان کی سفارتی تاریخ میں آج ایک سنہرا باب رقم ہوا
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے بطور ثالث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad MoU) پر دستخط کرکے ثابت کر دیا کہ پاکستان صرف خطے ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی امن، استحکام اور مذاکرات کا مرکز ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور… pic.twitter.com/4iWESLh9os— Amna Aman (@Amna___AR) June 18, 2026
صابر محمود ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس امن معاہدے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحق ڈار اور ان کی ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔ پوری دنیا پاکستان کے ثالثی کے کردار کی تعریف کر رہی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورسائی کے محل میں ایران امریکہ امن معاہدے پر دستخط کر دیئے دوسری طرف ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی امن معاہدے پر دستخط کر دیئے اس معاہدے پر دستخط کئی ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد ممکن ہوئے ہیں۔اس امن معاہدے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل جنرل… pic.twitter.com/VQxsAf5c4j
— Sabir Mehmood Hashmi (@SabirMehmood26) June 18, 2026














