پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول اور رجسٹریشن پالیسی جاری کر دی

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل یعنی پی ایم ڈی سی نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کے امتحان کا شیڈول اور رجسٹریشن پالیسی جاری کر دی ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد 16 اگست کو صبح 10 بجے کیا جائے گا، جبکہ امیدواروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 22 جون سے ہوگا۔

رجسٹریشن کا باقاعدہ عمل 8 جولائی تک جاری رہے گا، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ درخواستیں 13 جولائی تک جمع کروائی جا سکیں گی۔

فیس کا ڈھانچہ

پی ایم ڈی سی کے مطابق پاکستان میں ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ لیٹ رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے ہوگی۔ بین الاقوامی امتحانی مراکز کے لیے فیس 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ تمام فیسیں ناقابلِ واپسی اور ناقابلِ منتقلی ہوں گی۔

امتحانی انتظامات

 ،پی ایم ڈی سی نے بتایا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد مختلف اداروں کے تحت کیا جائے گا، جن میں سندھ میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، پنجاب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ شامل ہیں۔

 دوسری جانب اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاض میں امتحان کا انتظام شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے تحت کیا جائے گا۔

امتحانی مراکز

سندھ کے امیدوار کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں امتحان دے سکیں گے۔ پنجاب میں 14 مختلف شہروں میں مراکز قائم کیے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا میں پشاور، مردان، سوات اور ایبٹ آباد سمیت 8 شہروں میں امتحانی مراکز ہوں گے۔

بلوچستان کے امیدوار کوئٹہ میں امتحان دیں گے، جبکہ بیرونِ ملک امیدواروں کے لیے ریاض میں سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ ایک بار منتخب کیا گیا امتحانی مرکز بعد میں تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔

ایم ڈی کیٹ 180 کثیرالانتخابی سوالات پر مشتمل ہوگا اور اس میں نیگیٹو مارکنگ نہیں ہوگی، یعنی غلط جواب پر نمبر منفی نہیں کیے جائیں گے۔

رجسٹریشن اور دیگر ہدایات
امیدواروں کو رجسٹریشن صرف ایم ڈی کیٹ پورٹل کے ذریعے آن لائن مکمل کرنا ہوگی، نامکمل درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

ایم ڈی کیٹ کا مکمل سلیبس اور تفصیلات پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

پی ایم ڈی سی نے یہ بھی کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر امتحانی شیڈول میں تبدیلی کا اختیار کونسل کے پاس محفوظ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اب ویکسین فریج کی محتاج نہیں رہے گی، سائنسدانوں نے دوا ضائع ہوجانے کے بڑے مسئلے پر قابو پالیا

پشاور ہائیکورٹ نے 2 سابق افغان جرنیلوں کی پاکستان میں عارضی قیام کی درخواستیں مسترد کر دیں

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں امن کا راستہ ہے، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر، جہانزیب شنواری یکم اکتوبر سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ