موسیٰ خیل اور کوہلو میں زلزلے کے جھٹکے، 90 سے زائد مکانات متاثر، 20 افراد زخمی

ہفتہ 27 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل، کوہلو، بارکھان اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، موسیٰ خیل کے علاقے راڑا شم میں 90 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ دیواریں گرنے سے 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:وینزویلا کے بعد فلپائن میں بھی شدید زلزلہ، زمین لرز اٹھی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرازق خجک کے مطابق بارکھان اور موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے سے راڑا شم کے علاقے چاپ میں 90 سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دیواریں گرنے کے واقعات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وینزویلا کے بعد فلپائن میں بھی شدید زلزلہ، زمین لرز اٹھی

دوسری جانب کوہلو میں بھی ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوہلو میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کوہلو سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں بتایا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوہلو میں تازہ جھٹکوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ کوہلو میں گزشتہ روز بھی متعدد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک زلزلہ صبح 10 بج کر 25 منٹ، دوسرا 10 بج کر 58 منٹ جبکہ تیسرا شام 4 بج کر 49 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کی شدت 5.1 تھی۔

زلزلے کے جھٹکے ژوب، بارکھان اور راکھنی کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جبکہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل میں ٹم کک کا 15 سالہ دور اختتام پذیر، جان ٹرنَس نئے سربراہ مقرر

وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

امریکا میں ایچ ون بی ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کرنے کی تجویز

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار