وینزویلا میں آنے والے 2 شدید زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 920 تک پہنچ گئی جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عالمی امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
وینزویلا میں بدترین قدرتی سانحے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، جہاں دو طاقتور زلزلوں نے شمالی علاقوں کو شدید متاثر کیا۔ حکام کے مطابق بدھ کی شام ایک منٹ کے اندر آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے دارالحکومت کراکس اور ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔
🚨 TERRIFYING: Multi-story building COLLAPSES in seconds during Venezuela’s devastating earthquakes in La Guaira😱
Raw footage shows the structure tilting and crumbling, unleashing a massive dust cloud as people desperately run for safety.
—Twin quakes (7.2 & 7.5 magnitude)… pic.twitter.com/5hWZ6r5Wfh
— AmyLouWho (@perseverare1776) June 26, 2026
سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ لا گوئیرا ہے جہاں متعدد بلند عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ امدادی کارکن، شہری اور رضاکار اپنی مدد آپ کے تحت ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ کئی مقامات پر بھاری مشینری کی کمی کے باعث ریسکیو کام سست روی کا شکار ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی امور کے سربراہ کے مطابق زلزلوں کے بعد 50 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ متعدد خاندان اپنے پیاروں کی تلاش میں ملبے کے قریب موجود ہیں اور حکومت سے فوری امداد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وینزویلا کے بعد فلپائن میں بھی شدید زلزلہ، زمین لرز اٹھی
زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس سے منہدم عمارتوں کے باعث امدادی کارروائیوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ لا گوئیرا میں کئی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں اور ریسکیو ٹیمیں زندہ افراد کی تلاش کے ساتھ ساتھ لاشیں نکالنے میں بھی مصروف ہیں۔
وینزویلا کی عبوری حکومت کو امدادی کارروائیوں میں تاخیر پر عوامی غصے کا سامنا بھی کرنا پڑا، جبکہ متاثرہ علاقوں میں بعض شہریوں نے حکام کے خلاف احتجاج کیا۔
🇻🇪 Tragic update from Venezuela: The mother of the rescued baby Alana died protecting her with her body during the earthquake collapse in La Guaira.
Baby survived thanks to her mom’s sacrifice. Truly heartbreaking.
Rest in peace.
Source: The Sun / Writer: Lucas… https://t.co/zw23CQGebZ
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) June 27, 2026
امداد کے لیے مختلف ممالک سے ریسکیو ٹیمیں وینزویلا پہنچ رہی ہیں۔ اسپین، میکسیکو، ایل سلواڈور، سوئٹزرلینڈ اور دیگر ممالک کے ماہرین جدید آلات، تربیت یافتہ کتوں اور ڈرونز کی مدد سے ملبے میں زندہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔
امریکا نے بھی وینزویلا کے لیے امدادی ٹیمیں، خصوصی ریسکیو یونٹس اور انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ زلزلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب وینزویلا پہلے ہی طویل معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہا ہے، جس کے باعث بنیادی سہولیات اور امدادی نظام کو مزید دباؤ کا سامنا ہے۔













