فنانس ایکٹ 27-2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری، نئے بجٹ پر عملدرآمد یکم جولائی سے شروع ہوگا

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 27-2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی سے باضابطہ عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں شامل تمام ٹیکس اقدامات، ڈیوٹیز، محصولات اور دیگر مالیاتی فیصلے یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گے۔

یاد رہے کہ فنانس بل 27-2026 قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدرِ مملکت کی توثیق کے لیے بھجوایا گیا تھا۔ صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد فنانس بل کو گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان ارسال کیا گیا۔

گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی فنانس ایکٹ 27-2026 کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے، جبکہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی سے باقاعدہ عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی