وزیر اعظم شہباز شریف کا صبح سویرے روڈ کا افتتاح: ” ٹائم کم ہے مسٹر”

بدھ 14 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی وجہ شہرت ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر کی ہے۔ وہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے3 بار وزیراعلیٰ  رہ چکے ہیں، وہ اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی کاموں میں تیز رفتاری کے باعث ’شہباز سپیڈ‘ کے نام سے بھی موسوم تھے۔

اپریل 2022 میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی وہ صبح سویرے 7 بجے وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے اور آتے ہی پہلا حکم صادر کرتے ہوئے دفتری اوقات 8 بجے کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ ہفتے میں 2 تعطیلات بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

آئے روز شہباز شریف کے فعال کردار کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بحث ہوتی رہتی ہے۔ حال ہی میں ایسی ہی ایک بحث اس وقت شروع ہوئی جب ایک صارف نے شہباز شریف کے منصوبوں کے افتتاح کی ویڈیو ٹوئیٹ کی اور لکھا کہ پاکستان میں لوگ ابھی سو کر بھی نہیں اٹھے اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں کرنل شیر خان شہید روڈ ( آئی جے پی روڈ) کاافتتاح کر دیا۔

 اتنی صبح منصوبوں کا افتتاح  رکھنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے ستائے ہوئے ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ پاکستانی عوام اس وقت بھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جاگ رہی ہے۔

جہاں بعض صارفین نے شہباز شریف پر طنز کے تیر برسائے وہیں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک شہباز شریف ہی ہیں جن کی ٹائمنگ سے آفیسر تنگ ہیں۔ ایک عمران خان تھے جو دن 12 بجے ہیلی کاپٹر پر آتے تھے۔

عمر نامی صارف نے شہباز شریف کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹائم کم ہے  مسٹر‘۔

ملک نزاکت اعوان نے دلچسپ انداز میں لکھا کہ شہباز شریف کو نیند کب آئے گی؟

https://twitter.com/MNA786_/status/1668839057193943041?s=20

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مخلتف منصوبوں کا افتتاح کیا، جن میں کیپٹن شیر خان شہید روڈ(آئی جے پی روڈ) بھی شامل ہے جسے ازسرنو تعمیر کیا گیا ہے، سری نگر ہائی وے پر سیونتھ ایونیو کے اوور ہیڈ برج  کا افتتاح بھی شامل ہے جبکہ الیونتھ ایونیو کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp