سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن، بشریٰ بی بی کا بیان بے بنیاد ہے، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سعودی عرب کے حوالے سے دیا گیا بیان بے بنیاد ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ہر مشکل دور میں پاکستان کی مدد کی، برادر اسلامی ملک پاکستان کا محسن ہے، مملکت نے عمران خان کے دور حکومت میں بھی ان کا خیال رکھا اور مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے اب وہی پی ٹی آئی کی قیادت کررہی ہیں، خواجہ آصف

قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ بشریٰ بی بی نے سراسر غیرذمہ دارانہ بیان دیا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ایسا بیان نہیں دینا چاہیے جس سے قومی مفادات کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو۔

انہوں نے کہاکہ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا گیا۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز اپنے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان بحیثیت وزیراعظم جب ننگے پاؤں مدینہ منورہ گئے اور واپس آئے تو اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ آپ کس شخص کو یہاں لے کر آگئے، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی کا بیان پاک سعودی تعلقات پر شب خون، فتنہ انگیز بیان پر انکوائری کا مطالبہ، پنجاب اسمبلی

بشریٰ بی بی کے مطابق اس کے بعد سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالنے کے علاوہ عمران خان کو بھی یہودی ایجنٹ کہا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp