پی ٹی آئی کا ایجنڈا خطرناک اور سمجھ سے باہر ہے، مریم نواز کا بشریٰ بی بی کے بیان پر ردِعمل

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا خطرناک اور سمجھ سے باہر ہے، پہلے کہتے تھے امریکی غلام نہیں اور جلسوں میں امریکا کے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔ اب پھر انہوں نے پھر ایک دوست ملک پر حملہ کیا ہے۔ جہاں بیرونی حملے ہورہے ہیں وہاں اندرونی حملے بھی ہورہے ہیں۔

کچھی کینال کی بحالی منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کل ایک ویڈیو دیکھی تو لگا شاید یہ ایڈیٹڈ ہے، ایک گھریلو خاتون نے پاکستان پر حملہ کیا، گھریلو خاتون نے دوست ملک پر حملہ کیا ہے، وہ دوست ملک ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کو آیا، وہ ملک پاکستا ن کا قابل اعتماد دوست اور محسن ہے۔

’میں یہ نہیں مان سکتی کہ بشریٰ بی بی کو اس بیان کے نتائج کا علم نہیں‘۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے اب وہی پی ٹی آئی کی قیادت کررہی ہیں، خواجہ آصف

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک پر حملے خوارجی دہشتگرد نہیں بلکہ خیبرپختونخوا حکومت کر رہی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت وفاق اور پنجاب پر حملوں کے لیے تیار بیٹھی ہے۔ جب پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے دھرنے آجاتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج میرے لیے بہت نہایت خوشی اور اطمینان کا دن ہے، شہبازشریف اسپیڈ سے یہ منصوبہ مکمل کیا گیا ہے، کچھی کینال منصوبے سے بلوچستان کی زمین سیراب ہوگی۔ مجھے خوشی ہے کہ نواز شریف دور میں اسی منصوبے کا آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کا بیان پاک سعودی تعلقات پر شب خون، فتنہ انگیز بیان پر انکوائری کا مطالبہ، پنجاب اسمبلی

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں  منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچا، کئی سال بعد پاکستان سے ہر روز ایک اچھی خبر آ رہی ہے، دشمن انتظار میں بیٹھے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آج بات ہورہی ہے کہ اسٹاک مارکیٹ تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!