انگلینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ میں بھارت کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ٹی 20 ورلڈ چیمپئن بھارت کی مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ مزید طویل ہوگیا اور ٹیم کو لگاتار پانچویں ٹی 20 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سے قبل آئرلینڈ نے بھی دو میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھارت کو شکست دے کر بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’ایک اور سنڈے، پڑوسیوں کی رسوائی کا دن‘، بھارت کی ڈبل شکست پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار
بھارتی ٹیم کی مسلسل شکستوں کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ صارفین بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر دلچسپ تبصرے اور میمز شیئر کر رہے ہیں جبکہ کئی مداحوں نے ٹیم کے انتخاب، حکمت عملی اور کھلاڑیوں کی فارم پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
نصیر اعوان لکھتے ہیں کہ سچ کہتے ہیں کے انڈیا والے اپنے گھر میں ہی شیر ہے۔ کہاں گئے وہ انڈین بیٹرز جو آئی پی ایل میں ڈھائی ڈھائی سو رنز مارتے تھے؟
سچ کہتے ہیں کے انڈیا والے اپنے گھر میں ہی شیر ہے۔
کہاں گئے وہ انڈین بیٹرز جو آئی پی ایل میں ڈھائی ڈھائی سو رنز مارتے تھے؟؟🤔
انڈیا کی ٹی ٹونٹی ٹیم نے 2024 کا ورلڈکپ ویسٹ انڈیز میں جیتا کیونکہ وہاں کی کنڈیشنز بھی انڈیا جیسی تھی۔
پھر انڈیا والوں نے اپنے ملک میں 2026 کا ورلڈکپ… pic.twitter.com/aa3aCezWkX
— Naseer Awan(نصیر اعوان) (@MNasAwan555) July 9, 2026
چوہدری شاہد محمود نے لکھا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کی ذلالت کا سفر شروع ہے۔ آئرلینڈ سے وائٹ واش ہونے کے بعد انگلینڈ سے بھی وائٹ واش ہو گئے ہیں۔
انڈین کرکٹ ٹیم کی ذلالت کا سفر شروع ھے۔ آئرلینڈ سے وائٹ واش ہونے کے بعد انگلینڈ سے بھی وائٹ واش ہو گے ہیں۔ pic.twitter.com/LimKcrp71r
— چوہدری شاہد محمود (@CSMR786) July 9, 2026
ایک صارف نے گوتھم کھمبیر کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انڈین کرکٹ ٹیم کو مذاق اڑاتے اور ان کی نقل کرتے نظر آ رہے ہیں۔
کارٹون نیٹ ورک انڈیا کی ہار پر بڑے فنی طریقے سے گوتم گھمبیر کی آتما رول رہا ھے 😅 pic.twitter.com/TQkYCqTDg9
— Muzamil (@muzamil_45) July 9, 2026
ساجد عثمانی کہتے ہیں کہ انگلینڈ نے انڈیا کو نانی یاد کروا دی ہے۔ کہتے تھے دنیا کی سب سے بڑی لیگ آئی پی ایل کا ٹیلنٹ ہے لیکن انگلینڈ نے ان کو 0-3 سے شکست دی ہے اور آئرلینڈ سے وائٹ واش کے بعد اب انگلینڈ وائٹ واش کرے گا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی اربوں روپے کی لیگ سے صرف گوبر ہی نکلا ٹیلنٹ نہیں۔
انگلینڈ نے انڈیا کو نانی یاد کروا دی ہے کہتے تھے دنیا کی سب سے بڑی لیگ IPL کا ٹیلنٹ. گھنٹے کا ٹیلنٹ آج انگلینڈ نے ان کو 0-3 سے سیریز مار دی ہے اور آئرلینڈ سے وائٹ واش کے بعد اب انگلینڈ وائٹ واش کرے گا. انڈیا کی عربوں روپے کی لیگ سے صرف گوبر ہی نکلا ٹیلنٹ نہیں pic.twitter.com/Nu3gpH0zf4
— Sajid usmani (@sajidusmani787) July 9, 2026
یاد رہے کہ انگلینڈ کو 5 میچوں کی سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔














