’ایک اور سنڈے، پڑوسیوں کی رسوائی کا دن‘، بھارت کی ڈبل شکست پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا کو ایک ہی دن میں بین الاقوامی کرکٹ کے میدان میں دو بڑی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا جہاں مردوں کی ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست ہوئی جبکہ خواتین ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

آئرلینڈ کے دورے پر موجود بھارتی مردوں کی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل نہ کر سکی جبکہ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بھارتی خواتین ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اہم کامیابی اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے

ایک ہی روز دونوں بھارتی ٹیموں کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ تبصروں اور میمز کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ کئی صارفین نے اسے بھارتی انڈیا کرکٹکرکٹ کے لیے ’ڈبل دھچکا‘ قرار دیا۔

مزمل نامی صارف نے لکھا کہ پڑوس میں وکرانت گپتا رو رہا ہے، ٹی 20 کی ورلڈ چمپین آئرلینڈ سے ہار گئی اور وویمن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے ہار کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔ یہ انڈیا کے لیے بلیک سنڈے تھا۔

فہیم اختر ملک لکھتے ہیں کہ ٹی 20 ورلڈ چیمپئین ٹیم انڈیا آئرلینڈ کے ہاتھوں کلین سوئپ شکست کھا گئی، انڈیا کے نام نہاد آئی پی ایل سٹارز بھارتی وکٹوں کے علاوہ کسی کام کے نہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ تو تاریخ رقم ہوگئی کے انڈیا کی ٹیم آئرلینڈ سے دو میچ کی سیریز ہار گئی۔

صحر انورد نے بھارتی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’گھر کے شیر باھر ڈھیر‘۔

اطہر سلیم نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ایک اور سنڈے پڑوسیوں کی رسوائی کا دن، انہوں نے سوال کیا کہ یہ خوبصورت اتوار کا دن کیسا رہا؟

واضح رہے کہ آئرلینڈ نے دو میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھارت کو 0-2 سے شکست دے کر پہلی بار سیریز میں وائٹ واش کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دوسری جانب ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا جبکہ خود جنوبی افریقا کے ساتھ ٹاپ فور میں جگہ بنا لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک