عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 1200 روپے کم ہو کر 370744 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 14 ڈالر کمی کے بعد 4100 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














