افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ’دہشت گردی کا سدباب اور فوج کا کردار‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں مقررین نے دہشتگردی کے خاتمے، قومی اداروں کے احترام اور افواجِ پاکستان کے کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔

’افواج پاکستان قوم کا فخر، وقار پر حملہ برداشت نہیں کیا جائےگا‘

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر ہیں، اس لیے کسی کو بھی ان کے وقار کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگرچہ فوج کے سیاسی کردار پر تنقید کی جاتی ہے، تاہم ماضی میں ہونے والے سیاسی فیصلوں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ مولانا فضل الرحمان ایک قابل احترام سیاسی رہنما ہیں، لیکن شہدا سے متعلق اپنے بیان پر انہیں معذرت کرنی چاہیے۔

بھارت کی دہشتگردی پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، رانا قاسم نون

چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے اپنے خطاب میں کہاکہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خود احتسابی ضروری ہے، عمران نذیر

پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ دہشتگردی جیسے پیچیدہ چیلنج کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے سب سے پہلے ہمیں اپنا احتساب کرنا ہوگا اور اپنی کمزوریوں کا جائزہ لینا ہوگا۔

قومی اداروں کا احترام ترقی کی ضمانت ہے، خواجہ فرحان

ڈی جی سول سروسز اکیڈمی خواجہ فرحان نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اس کے تمام قومی اداروں کا احترام کیا جائے اور ان پر اعتماد کو فروغ دیا جائے۔

سیمینار سے چیف کوآرڈی نیٹر ایکس سروس مین سوسائٹی عزیز احمد اعوان، ریئر ایڈمرل (ر) نوید احمد رضوی، میجر جنرل (ر) محمد نعیم، سینئر صحافی واصف ناگی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور دہشتگردی کے خلاف قومی اتفاق رائے اور ریاستی اداروں کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

K-4 منصوبہ 2029 تک مؤخر، منعم ظفر خان کا وزیراعظم کو احتجاجی خط، فوری فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر، پاکستان سمیت مختلف ممالک کے صارفین کو مشکلات کا سامنا

ورلڈ کپ 2026: اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان فائنل، فاتح ٹیم کتنی انعامی رقم ملے گی؟

شیخوپورہ تھیٹر تشدد کیس: ملزم گرفتار، ضمانت منسوخی کے لیے قانونی کارروائی شروع، عظمیٰ بخاری

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ