حکومت سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں یکم اگست سے 6 روزہ ورکنگ ویک بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں پیر سے ہفتہ تک باقاعدگی سے تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی، جبکہ اتوار ہفتہ وار تعطیل کا دن ہوگا۔
یکم اگست سے سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں چھ دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
پیر سے ہفتہ تک کلاسز ہوں گی، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری pic.twitter.com/N75BI0J6Qm
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) July 30, 2026
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اگست سے تمام تعلیمی ادارے نئے شیڈول کے تحت ہفتے میں 6 دن کھلے رہیں گے۔














