پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور وفاقی جمہوریہ صومالیہ نے دفاع، سلامتی اور عسکری تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک دہشتگردی کے انسداد، عسکری تربیت، پیشہ ورانہ مہارتوں کے تبادلے اور دفاعی استعداد میں اضافے کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دیں گے۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور صومالیہ کے وزیر دفاع احمد معلم فقی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ صومالی وزیر دفاع ان دنوں ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کا صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ

معاہدے کے تحت دونوں ممالک عسکری تربیتی پروگراموں، دفاعی اداروں کے درمیان روابط، انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات، پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے، دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور سیکیورٹی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک دفاعی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ مشترکہ چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ مفاہمتی یادداشت پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے اور دونوں ممالک کے مابین دفاعی شراکت داری کو ایک مضبوط، پائیدار اور ادارہ جاتی بنیاد فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ نہ صرف باہمی اعتماد کو فروغ دے گا بلکہ علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کی صومالی لینڈ پر اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورے پر تشویش، صومالیہ کی سرحدی سالمیت کی مکمل حمایت

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون میں حالیہ پیش رفت دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے سفارتی اور سیکیورٹی روابط کی اہم علامت ہے، جس سے مستقبل میں عسکری تربیت، دفاعی مہارت اور انسدادِ دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان اپنے اصولی مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا، خالد حسین مگسی

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان، گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال برقرار

یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، اعظم نذیر تارڑ

یومِ استحصالِ کشمیر: چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کشمیری عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ

سعودی کابینہ نے بین الاقوامی مرکز برائے مصنوعی ذہانت تحقیق و اخلاقیات کے بنیادی نظام کی منظوری دے دی

ویڈیو

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے