واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع اسمتھسونین نیشنل زو میں دیوہیکل پانڈا باؤ لی کی 5ویں سالگرہ نہایت جوش و خروش سے منائی گئی۔

سالگرہ کی تقریب 4 اگست کو منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں، سیاحوں اور بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر باؤ لی کے لیے پھلوں، سبزیوں اور دیگر پسندیدہ غذاؤں سے تیار کیا گیا خصوصی سالگرہ کا کیک پیش کیا گیا، جسے پانڈا نے شوق سے کھایا۔

تقریب کے دوران باؤ لی نے اپنے پسندیدہ بانس سے بھی خوب لطف اٹھایا، جبکہ زو میں موجود بچوں نے پانڈا کے ملبوسات پہنے کرداروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

سالگرہ کی خوشیوں میں شریک افراد نے باؤ لی کو خصوصی کیک کھاتے اور بانس سے لطف اندوز ہوتے دیکھا، جبکہ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس موقع پر جنگلی حیات کے تحفظ اور دیوہیکل پانڈا کی بقا کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

تقریب میں آنے والے بچوں اور خاندانوں نے باؤ لی کی سالگرہ کو یادگار قرار دیتے ہوئے اس منفرد تقریب سے بھرپور لطف اٹھایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp