وزیراعظم شہبازشریف 22 سے 23 جون تک پیرس کا دورہ کریں گے

منگل 20 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی دعوت پر 22 سے 23 جون کو پیرس کا دورہ کریں گے، وزیراعظم پیرس میں منعقد ہونے والی نیو گلوبل فنانسنگ کانفرس میں بھی شرکت کریں گے، سربراہی اجلاس عالمی رہنماؤں کو نئے عالمی تناظر میں تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سربراہی اجلاس میں پائیدار ترقی، ماحولیات اور توانائی کی منتقلی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سربراہی اجلاس موسمیاتی تبدیلی کے ایجنڈے سے متعلق چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اجلاس کا مقصد بین الاقوامی مالیاتی نظام کی جامع اصلاحات کے لیے درکار اصولوں اور اقدامات کی وضاحت کرنا بھی ہے۔

پاکستان اس عالمی مباحثے میں ایک سرکردہ فریق کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہونے والے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کے طور پر بحث میں حصہ لے گا۔ وزیراعظم بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی فنانس، گرین انفراسٹرکچر، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور قرضوں سے متعلق مسائل کے حل کے حوالے سے بھی پاکستان کا نقطہ نظر اور تجاویز پیش کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس کے موقع پر دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ